#ماه_رمضان 🌙
#بہار_قرآن 🌺📗🌺
▪🥀 *اعظم اللہ اجورکم* 🥀▪
◼◼ایام شہادت مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے عرض تسلیت و تعزیت پیش کرتاہوں اور شبہای قدر میں آپ کی دعاووں کا طلبگار ہوں._
انیسواں پارہ19
اس پارے میں تین حصے ہیں:
۱۔ سورۂ فرقان (بقیہ حصہ)
۲۔ سورۂ شعراء (مکمل)
۳۔ سورۂ نمل (ابتدائی حصہ)
🔰 (۱) سورۂ فرقان کے بقیہ حصے میں چار باتیں یہ ہیں:
1۔ قیامت
2۔ توحید
(آسمان ، زمین اور رات دن کا خالق اللہ ہی ہے۔)
3۔ رسالت
(نبی کو بشیر و نذیر بنا کر بھیجا گیا ہے۔)
4۔ عباد الرحمٰن کی صفات:
(عاجزی سے چلنا ، جاہلوں سے اعراض ،
راتوں کو عبادت ،
جہنم کے عذاب سے پناہ مانگنا ،
خرچ کرنے میں اعتدال ،
نہ فضول خرچی نہ بخل ،
شرک سے اجتناب ،
قتل ناحق سے بچنا ،
زنا اور بدکاری سے پرہیز ،
جھوٹی گواہی سے احتراز ،
بری مجالس سے پہلو تہی ،
کتاب اللہ سے متاثر ہونا ،
نیک بیوی بچوں کی دعا
اور یہ دعا کہ ہمیں ہادی اور مہتدی بنا.)
🔰 (۲) سورۂ شعراء میں تین باتیں یہ ہیں:
۱۔ سات انبیائے کرام کے قصے؛
(حضرت موسیٰ علیہ السلام ،
حضرت ابراہیم علیہ السلام ،
حضرت نوح علیہ السلام ،
حضرت ہود علیہ السلام ،
حضرت صالح علیہ السلام ،
حضرت لوط علیہ السلام ،
حضرت شعیب علیہ السلام)
۲۔ قرآن کی حقانیت:
(اسے رب العالمین نے اتارا ہے ،
روح الامین حضرت جبرائیل علیہ السلام کے واسطے سے ،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآله سلم کے قلب پر ،
لوگوں کو متنبہ کرنے کے لیے ،
واضح عربی زبان میں۔)
۳۔ وه شعراء کی مذمت کہ ان کے پیچھے تو بے راہ لوگ چلتے ہیں ، یہ ہر وادی میں بھٹکتے پھرتے ہیں ،ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں ، البتہ وہ لوگ مستثنی ہیں جو ایمان لائے اور نیک اعمال اختیار کیے اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا۔
🔰 (۳) سورۂ نمل کے ابتدائی حصے میں دو باتیں یہ ہیں:
(۱) قرآن کی عظمت
(۲) پانچ انبیائے کرام کا ذکر:
(حضرت موسیٰ علیہ السلام ،
حضرت داؤد علیہ السلام ،
حضرت سلیمان علیہ السلام ،
حضرت صالح علیہ السلام ،
حضرت لوط علیہ السلام۔
بالخصوص واقعۂ نمل ،
واقعۂ ہدہد،
اور واقعۂ ملکہ سبا).
التماس دعا
ماشاءاللہ مولا آپ کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائیں
جواب دیںحذف کریںآمین یارب العالمین
ماشاء اللہ مولا آپ کو سلامت رکھے اور آپ کی توفیقات خیر میں مزید اضافہ فرمائے
جواب دیںحذف کریں