Translate This Site In Your Language

مطلوبہ مواد لکھیں

روایات اور احادیث لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
روایات اور احادیث لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 6 جون، 2020

غالیوں کی مذمت، حدیث کی روشنی میں

خلاصہ: اہل بیت (علیہم السلام) نے غالیوں کی مذمت کی ہے، حضرت امام علی ابن موسی الرضا (علیہ السلام) کی حدیث میں غالیوں کی سخت مذمت ہوئی ہے۔

ابوہاشم جعفری کا کہنا ہے کہ میں نے حضرت ابوالحسن الرضا (علیہ السلام) سے غلات اور مفوّضہ (جو کہتے ہیں کہ اللہ نے ائمہ علیہم السلام کو کام تفویض اور ان کے حوالے کردیا ہے) کے بارے میں دریافت کیا تو آپؑ نے فرمایا: "الغُلاةُ كُفّارٌ وَالمُفَوِّضَةُ مُشرِكونَ، مَن جالَسَهُم أو خالَطَهُم أو آكَلَهُم أو شارَبَهُم، أو واصَلَهُم أو زَوَّجَهُم أو تَزَوَّجَ مِنهُم، أو آمَنَهُم أوِ ائتَمَنَهُم عَلى أمانَةٍ، أو صَدَّقَ حَديثَهُم أو أعانَهُم بِشَطرِ كَلِمَةٍ، خَرَجَ مِن وَلايَةِ اللّهِ عز و جل ووَلايَةِ رَسولِ اللّهِ صلى الله عليه و آله وسلم ووَلايَتِنا أهلَ البَيتِ"، "غالی کافر ہیں اور مفوضہ مشرک ہیں، جو ان کے ساتھ بیٹھے یا میل جول رکھے یا ان کے ساتھ کھائے یا پیئے، یا رابطہ رکھے یا ان کو رشتہ دے یا ان سے رشتہ لے، یا انہیں امان دے یا انہیں کوئی امانت دے، یا ان کی بات کی تصدیق کرے، یا ایک جملے کے کچھ حصے سے (بھی) ان کی مدد کرے تو وہ اللہ عزّوجل کی ولایت اور رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کی ولایت اور ہم اہل بیت کی ولایت سے نکل گیا ہے"۔ [بحارالانوار، ج۲۵، ح۲۷۳]

* بحارالانوار، علامہ مجلسی، دارالاحیاء التراث، ج۲۵، ح۲۷۳۔

جمعہ، 29 مئی، 2020

پاکیزگی،حدیث رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم

#پاکیزگی

#صفائی

#ادھر_ادھر_تھوکنا


✨✨ تھوک اور لعاب دہن آنے پر دل چاہتا ہے۔۔۔۔ جہاں کہیں بھی ہوں جلدی سے تھوک دیں، ۔۔۔۔۔ پروا نہیں کوئی دیکھ رہا ہے کسی کو برا لگ رہا ہے!۔۔۔۔۔ جب کہ اگر میرے سامنے کوئی تھوک دے تو مجھے بھی عجیب سا لگتا ہے۔

✨✨ شاید میں مریض بھی ہوں،۔۔۔۔۔۔ نہ معلوم کتنے لوگ میری اس ایک چھوٹی سی غلطی سے مریض ہوجائیں؟!

✨✨ ویسے بھی ادھر ادھر تھوکتے رہنا،  لوگوں کا خیال نہ رکھنا غیر اخلاقی حرکت تو ہے ہی۔

✨✨ علمائے اخلاق، معصومین کرام علیہم السلام نے بھی اس کی جانب اشارہ فرمایا ہے:

🔴 اور لعاب دہن کے لئے کوئی مناسب جگہ اختیار کریں، لعاب دہن کو قبلہ کی طرف یا اپنی داہنی جانب نہ تھوکیں، بلکہ اسے بائیں طرف یا اپنے پیروں کے نیچے ڈالیں۔

📚 ترجمه الأخلاق، ص147، باب دوم گلچينى از كلام حكما و اخبار اهل بيت عليهم السلام در آداب زندگى و مجالست با گروههاى مختلف مردم۔

🔴 اور بچوں کو سکھائیں کہ۔۔۔۔۔ لوگوں کے سامنے نہ تھوکیں، اور ناک میں انگلی مت ڈالیں، اور ناک نہ نکالیں، اور اگر ضروری ہی ہو تو چھپ کر ناک صاف کریں۔

📚 معراج السعادة، ص225، غيرت در اولاد و تربيت آن

🌷🌷حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

🔴 منْ رَدَّ رِيقَهُ تَعْظِيماً لِحَقِّ الْمَسْجِدِ جَعَلَ اللَّهُ رِيقَهُ صِحَّةً فِي بَدَنِهِ وَ عُوفِيَ مِنْ بَلْوَى فِي جَسَدِهِ.

🌱 جو شخص مسجد کے احترام میں اپنے لعاب دہن کو نگل جائے خدا اس کے لعاب دہن کو اس کے بدن کی سلامتی کا سبب قرار دیگا، اور وہ جسمانی امراض سے محفوظ رہے گا۔

📚 ثواب الأعمال و عقاب الأعمال، ص18، ثواب من رد ريقه تعظيما لحق المسجد

🌷🌷حضرت امیر المومنین علیہ السلام:

🔴 نهَى رَسُولُ اللَّهِ ص۔۔۔۔۔ عَن التَّنَخُّعِ فِي الْمَسَاجِد ۔۔۔۔ وَ نَهَى عَنِ الْبُزَاقِ فِي الْبِئْرِ الَّتِي يُشْرَبُ مِنْهَا۔۔۔۔

🌱 حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم نے مسجد میں بلغم وغیرہ تھوکنے اور کنویں میں لعاب دہن پھینکنے سے منع فرمایا ہے۔

📚 من لا يحضره الفقيه، ج‏4، ص4 و ۱۰، باب ذكر جمل من مناهي النبي ص

🌷🌷حضرت امیر المومنین علیہ السلام:

🔴 أنَّ رَسُولَ اللَّهِ ص كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَتَنَخَّعَ وَ بَيْنَ يَدَيْهِ النَّاسُ غَطَّى رَأْسَهُ ثُمَّ دَفَنَهُ وَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَبْزُقَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِك‏

🌱 حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ جب لوگوں کے سامنے کبھی ناک صاف کرنا چاہتے تھے تو سر کو چھپا لیتے تھے، اور اسے مٹی میں دفن کردیتے تھے۔ اسی طرح جب لعاب دہن نکالنا چاہتے تھے ایسا ہی کرتے تھے۔

📚 الجعفريات (الأشعثيات)، ص13، باب صفة فعل رسول الله ص إذا أراد أن يتنخع أو يبزق و عند دخوله الخلاء .....

🌷🌷حضرت امیر المومنین علیہ السلام:

🔴 لا يَتْفُلُ الْمُؤْمِنُ فِي الْقِبْلَةِ فَإِنْ فَعَلَ ذَلِكَ نَاسِياً فَلْيَسْتَغْفِرِ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ مِنْهُ‌.

🌱 مومن کو چاہئے کہ قبلہ کی طرف نہ تھوکے اور اگر بھولے سے ایسا کرجائے تو خدا کے سامنے استغفار کرے۔

📚الخصال، ج‏2، ص613، علم أمير المؤمنين ع أصحابه في مجلس واحد أربعمائة باب مما يصلح للمسلم في دينه و دنياه۔


     〰️🌸پاکیزہ رہیں، خوشحال رہیں🌸〰️

بدھ، 27 مئی، 2020

حديث رسول خدا صل الله عليه وآله وسلم

#پاکیزگی

#صفائی

#ہاتھوں_کا_خیال

✨✨ ہاتھ جہاں بڑے کام کا ہے اور مختلف جگہوں پر انسان کا سہارا بنتا ہے وہیں چونکہ متعدد چیزوں سے مس ہوتا ہے اپنے ساتھ بیکٹیریا میکروب اور دیگر آفات بھی ساتھ لئے ہوتا ہے۔

✨✨ اسی تمام چیزوں کے پیش نظر صحیح سے ہاتھ دھونے کی پابندی کی کافی تاکید کی جاتی ہے۔

✨✨ روایات میں بھی وضو، بالخصوص ہاتھ دھونے کی بہت زیادہ تاکید ہے اور اس کے مختلف فائدے ذکر کئے گئے ہیں:


✅ ہاتھوں کو گندا مت رکھو، بیماریوں سے محفوظ رہوگے:

🌷🌷 حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ:

🔴 لا يَبِيتَنَّ أَحَدُكُمْ وَ يَدُهُ غَمِرَةٌ فَإِنْ فَعَلَ فَأَصَابَهُ لَمَمُ الشَّيْطَانِ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَه‏

🌱 کوئی بھی رات میں اس عالم میں نہ سوئے کہ اس کے ہاتھ میں چکنائی گندگی وغیرہ لگی ہو، اگر ایسی صورت میں اسے شیطان سے نقصان پہونچے تو اپنے سوا کسی کی ملامت نہ کرے۔

📚 من لا يحضره الفقيه، ج‏4، ص6، باب ذكر جمل من مناهي النبي ص


✅ ہاتھوں کا دھونا، زندگی کی خوشحالی:

🌷🌷حضرت امام صادق علیہ السلام:

🔴 منْ غَسَلَ يَدَهُ قَبْلَ الطَّعَامِ وَ بَعْدَهُ عَاشَ فِى سَعَةٍ وَ عُوفِىَ مِنْ بَلْوَي فِى جَسَدِهِ

🌱 جو کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد ہاتھ دھوتا ہے وہ خوشحالی کی زندگی جئے گا اور جسم کی بیماریوں سے چھٹکارا پائےگا۔

📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏6، ص290، باب الوضوء قبل الطعام و بعده


✅ ہاتھوں کا دھونا، برکت کا باعث:

🌷🌷 حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم:

🔴 الْوُضُوءُ قَبْلَ الطَّعَامِ يَنْفِى الْفَقْرَ وَ بَعْدَهُ يَنْفِى الْهَمَّ وَ يُصَحِّحُ الْبَصَرَ

🌱 کھانے سے پہلے ہاتھوں کا دھونا مفلسی کو دور کرتا ہے اور اور کھانے کے بعد ہاتھ دھونا غم کو ختم کرتا ہے اور بینائی کو صحیح کرتا ہے۔

📚 مكارم الأخلاق، ص139، الفصل الثاني في آداب غسل اليد و غيرها


✅ ہاتھوں کے دھونے سے فائدے ہی فائدے:

🌷🌷حضرت امیر المومنین علیہ السلام:

🔴 غسْلُ الْيَدَيْنِ قَبْلَ الطَّعَامِ وَ بَعْدَهُ زِيَادَةٌ فِي الرِّزْقِ وَ إِمَاطَةٌ لِلْغَمَرِ عَنِ الثِّيَابِ وَ يَجْلُو الْبَصَر

🌱 کھانے سے پہلے اور بعد ہاتھوں کا دھونا رزق میں اضافہ کرتا ہے اور لباس سے گندگی کو دور رکھتا ہے اور آنکھو کو جلا بخشتا ہے۔

📚المحاسن، ج‏2، ص424، باب الوضوء قبل الطعام و بعده

〰️🌸اپنے ہاتھوں کا خیال رکھیں، خوش رہیں🌸〰️

پیر، 18 مئی، 2020

فرمان امام صادق عليه السلام

#ماہ_رمضان

#عزم_و_ارادہ



🔸 کسی دوکان یا قہوہ خانہ پر محفل جم جائے تو زمانے کا پتہ نہیں چلتا!

🔹 کرکٹ گراؤنڈ پر پہونچ جائیں تو کیف و طرب کا یہ عالم کہ گھنٹوں گذر جائیں لیکن فرط خوشحالی میں بھوک پیاس کی خبر نہیں ہوتی!

🔸 میدان مقابلہ میں دوڑتے رہیں پر خستگی کا دور دور پتہ نہیں ہوتا!

🔹 شعر و شاعری کی بزم سج جائے تو زمان و مکان سب بھول جائیں!

⭕️ لیکن

➰ دو چار منٹ کی نماز

➰ چند لمحوں کے لئے مسجد کی نشست

➰ ماہ رمضان کا روزہ

♨️ بار گراں محسوس ہوتا ہے۔۔۔۔ لوہے کے چنے چبانے جیسا ہے۔

⁉️ سبب؟

▫️ طاقت و قوّت ہے

👈🏼 ارادے کمزور ہیں۔

‼️ورنہ

🌷🌷حضرت امام صادق علیہ السلام:

🔴 ما ضَعُفَ بَدَنٌ عَمَّا قَوِيَتْ عَلَيْهِ النِّيَّةُ

🔵 اگر ارادے مستحکم اور مضبوط ہوں تو بدن کسی بھی کام میں کمزور و ناتواں نہیں ہوگا۔

📚 من لا يحضره الفقيه، ج‏4، ص400، و من ألفاظ رسول الله ص الموجزة التي لم يسبق إليها

💢 دوسرے کاموں کی طرح نماز روزے میں بھی ارادوں کی ضرورت ہے۔

🌸 ماہ رمضان: روزہ، نماز، تلاوت قرآن، دعا و مناجات، توبہ و استغفار، دل میں محبت شفقت ترحّم، ذہن میں پاکیزہ خیالات، زبان مشغول ذکر الہی۔۔۔۔ ارادوں کے مضبوط بنانے کا بہترین موقع ہے

پیر، 11 مئی، 2020

فرمان امام علي

بسم الله الرحمن الرحيم
امام علي عليه السلام نے فرمايہ
#ماہ_رمضان

#استغفار

#دعا


🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام

🔴 علَيْكُمْ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ بِكَثْرَةِ الِاسْتِغْفَارِ وَ الدُّعَاءِ فَأَمَّا الدُّعَاءُ فَيُدْفَعُ بِهِ عَنْكُمُ الْبَلَاءُ وَ أَمَّا الِاسْتِغْفَارُ فَيَمْحَى ذُنُوبَكُمْ

🔵 ماہ رمضان میں کثرت کے ساتھ استغفار اور دعا کریں،

کیونکہ دعا کے ذریعہ تم سے بلائیں دور ہوتی ہیں اور استغفار گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔ 

📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏4، ص88،