Translate This Site In Your Language

مطلوبہ مواد لکھیں

جمعہ، 22 مئی، 2020

بہارقرآن،انتیسواں پارہ

#ماه_رمضان 🌙

#بہار_قرآن 🌺📗🌺

انتیسواں پارہ

🔰 سورہ ملک:
1- توحيد کا بیان
2- جہنم میں داخل ہونے والوں اور داروغہ جہنم کے درمیان مکالمہ

🔰 سورہ قلم:
1- باغ والوں کا واقعہ، کہ جن کا باغ غرباء ومساکین کے حقوق کی ادائیگی نہ کرنے کے نتیجے میں باغ آگ کی نذر ہوگیا
2- نبی کریم صلی اللہ علیہ وآله و سلم کے اخلاق عالی کا بیان ہے.

🔰 سورہ الحاقة:
1- مختلف قوموں کے عذاب میں گرفتار کئے جانے کا بیان.
2- قیامت کے وقوع کا بیان، اور اچھے لوگوں کے جنت میں داخل ہونے اور بروں کے جہنم میں جانے کا بیان اور اسباب کا تذکرہ.

🔰 سورہ المعارج:
1- قیامت کے وقوع کا انداز.
2- انسانوں کے بعض صفات کا بیان.
3- جنتیوں کے صفات کا بیان.

🔰 سورہ نوح:
1- نوح عليه السلام کے طویل تبلیغ اور ان کے طریقہ دعوت کا بیان.
2- استغفار کے فوائد؛ کہ بارش نازل ہوگی، مال میں اضافہ ہوگا، اولاد ملے گی، باغات اور نہریں حاصل ہونگی.
3- ود، سواع، یغوث، یعوق اور نسر بتوں کا بیان؛ کہ نوح علیہ السلام کی قوم نے کہا کہ ہم انہیں نہیں چهوڑ سکتے.

🔰 سورہ الجن:
1- رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آله) وادی نخلہ میں گئے، نماز میں قرآن مجید کی تلاوت کررہے تھے، جنوں کی ایک جماعت کا گزر ہوا تو انہوں نے قرآن مجید سنا اور ایمان لے آئے.
2- مسجدیں صرف اور صرف اللہ کی عبادت کے لئے ہیں، ان میں کسی اور کو نہیں پکارا جائے گا.

🔰 سورہ المزمل:
1- نبی کریم صلی اللہ علیہ وآله کی عبادت کا حال بیان کیا گیا ہے کہ آپ پوری رات عبادت کرتے تھے چنانچہ آپ پابندی لگائی گئی کہ پوری رات عبادت نہ کریں.
2- قرآن مجید میں سے جتنا ممکن ہو اور توانائی ہو اسے پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے، نماز قائم کرنے زکات ادا کرنے اور قرض حسنہ دینے کا حکم ہے.

🔰 سورہ مدثر:
1- نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آله کو حکم دیا گیا کہ آپ تبلیغ کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے رب کی کبریائی بیان کریں.
2- رسوک کریم صلی اللہ علیہ وآله کی پیروی سے انکار کرنے والے جہنم کا ایندھن بنیں گے اور پھر جہنم کی بعض صفات کا بیان ہے.
3- جنتیوں اور جہنمیوں کا مکالمہ اور جہنم میں داخل ہونے کے اسباب کا بیان، کہ ہم نمازی نہیں تھے مسکینوں کو کھانا نہیں کہلاتے تھے ہم گپ ہانکا کرتے تھے اور قیامت کو جھٹلاتے تھے.

🔰 سورہ القیامۃ:
1- جب قیامت قائم ہوگی انسان حیران ہو گا اور کہے گا این المفر کہاں بھاگ کر جاؤں لیکن وہاں نہ کوئی بهاگ سکتا ہے اور نہ تو رب کی پکڑ سے بچ سکتا ہے.
2 - جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآله پر وحی نازل ہوتی تو آپ جلدی  پڑهتے تھے کہ کہیں بهول نہ جاؤں، اللہ نے فرمایا : [اے نبی(ص) آپ جلدی نہ کریں بلکہ غور سے سنیں، پڑهانا ہماری ذمہ داری ہے].
3- قیامت کے دن بہت سے چہرے تروتازہ ہونگے اور اپنے رب کو دیکھ رہے ہونگے، اور بہت سے چہرے پژمردہ ہونگے.

🔰 سورہ دهر:
1- انسانوں پر ایک ایسا بھی دور آیا ہے کہ جب وہ کچھ بھی نہ تھا پھر اللہ عدم سے وجود بخشا.
2- جنتیوں اور جہنمیوں کا بیان ہے.
3- رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آله کو آنے والی اذیتوں پر صبر کی تلقین کی گئی ہے اور صبح و شام رب کے ذکر وفکر میں مشغول رہنے کا حکم دیا گیا ہے.
4-اهل بیت اطهار(ع) کی فضیلت اور ان کا انفاق کرنا...

🔰 سورہ مرسلات:
1- قیامت کا بیان اور اس کے وقوع کے وقت آسمان پہاڑ اور ستاروں کی کیا حالت ہوگی اس کا نقشہ کھینچا گیا ہے.
2- قیامت کے وقوع، مجرموں کو دبوچ لئے جانے، انسان کی پیدائش، زمین کا بنایا جانا، اس میں مضبوط پہاڑوں کا رکھنا، اور پھر جہنم کے شعلوں کا بیان، کافروں اور مشرکوں کا قیامت کے دن نا بولنا، اور ان کے علاوہ اور بہت سی چیزوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بار بار یہ کہا گیا کہ ان واضح چیزوں کے جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے...
اور یہ بات تقریباً دس مرتبہ دہرائی گئی ہے، اور آخر میں کہا گیا کہ اگر تم ان باتوں پر ایمان نہیں رکھتے تو پھر کس بات پر ایمان لاؤ گے؟!

التماس دعا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں